امریکہ،17فروری(ایجنسی) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کو امید ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ صدر کے طور پر منتخب نہیں ہو پائیں گے.
اوباما نے منگل کو کیلی فورنیا میں نامہ نگاروں سے کہا، 'میرا مسلسل خیال ہے کہ ٹرمپ صدر نہیں بن پائیں گے. اس کی وجہ يہ ہے کہ مجھے امريکی عوام پر کافی اعتماد ہے۔ اور میری سوچ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ صدر کے عہدے کی ذمہ داری ایک اہم کام ہے.
font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے مزيد کہا، "يہ کسی ٹيلی وژن پروگرام کی ميزبانی يا حقيقت پر مبنی شو نہيں اور نہ ہی پروموشن ہے يا مارکيٹنگ کی نوکری۔ صدر بننا کافی مشکل کام ہے۔"
رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق 69 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی اميدواروں کی فہرست ميں ری پبلکن جماعت کی جانب سے کافی عرصے سے سر فہرست ہيں۔ اسی ماہ انہيں آئيوا ميں سينيٹر ٹيڈ کروز کے ہاتھوں پرائمری اليکشن ميں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم نيو ہيمپشائر ميں وہ کامياب رہے۔ امريکی رياست ساؤتھ کيرولائنا ميں انہيں کروز پر سولہ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔